یہ تحریر میری ہر اجنبی ساتھی کے نام۔۔۔

 

میری ہر اس بہن کے نام جس سے میرا ایک انوکھا سا روح کا رشتہ ہے۔۔۔

زندگی میں ہزار مشکلات آتی ہیں ۔۔۔

ہمارا امتحان لینے کےلیے ۔۔۔

ہمیں اللہ سے مزید جوڑنے کے لیے ۔۔۔

بہت سے مقامات آتے ہیں جہاں ہمیں اپنے نفس کو مات دے کر ۔۔۔ہر ایک فائدے کو چھوڑ کر صرف اللہ کو چننا ہوتا ہے ۔۔۔

تم اس مقام پر لڑکھڑانا مت۔۔۔

شیطان کے آگے ڈٹ جانا ۔۔

اللہ کی رسی کو تھام لینا ۔۔۔

وہ تمہیں گرنے نہیں دے گا۔۔

وہ تمہیں اتنا نوازے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گی ۔۔

ایک بار اللہ کے راستے کو چن کر تو دیکھو۔۔

اس محبت کی لذت تمہیں دنیا کی ہر لذت سے ناآشنا کر دے گی ۔۔۔

اللہ تمہیں بار بار ٹوٹنے بھی دے گا تاکہ تم فولاد بن جاؤ۔۔۔۔

تم عام نہیں ہو ۔۔۔

تم بہت خاص ہو۔۔۔۔

اللہ نے تمہیں چن لیا ہے تبھی تم یہ تحریر پڑھ رہی ہو ۔۔۔

جنت کی طرف اس سفر پر بڑھتی جانا ۔۔۔

ہر مشکل کو آزمائش سمجھ کر مسکرا کر گزار دینا ۔۔۔۔

اللہ نے تمہارے لیے بہت خاص انعام رکھا ہے ۔۔۔۔

اے میری پیاری ساتھی ! اس راستے کو ایک دوسرے کےلیے آسان کر دیتے ہیں ۔۔۔

آؤ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیتے ہیں ۔۔۔

میری ہر اجنبی ساتھی! اللہ ﷻ اور رسول ﷺ کی خاطر میں تم سے بےانتہا محبت کرتی ہوں ۔۔۔

اور میں چاہتی ہوں کہ کہ تم میرا ہاتھ تھام لو ۔۔۔۔

چلو اب مسکرا دو۔۔۔

میرے رب کو مسکراتے چہرے بہت پسند ہیں ۔۔۔😊😊😊..

Comments

Popular posts from this blog

ہمارے معاشرے میں بچے کا نام