Posts

یہ تحریر میری ہر اجنبی ساتھی کے نام۔۔۔

  میری ہر اس بہن کے نام جس سے میرا ایک انوکھا سا روح کا رشتہ ہے۔۔۔ زندگی میں ہزار مشکلات آتی ہیں ۔۔۔ ہمارا امتحان لینے کےلیے ۔۔۔ ہمیں اللہ سے مزید جوڑنے کے لیے ۔۔۔ بہت سے مقامات آتے ہیں جہاں ہمیں اپنے نفس کو مات دے کر ۔۔۔ہر ایک فائدے کو چھوڑ کر صرف اللہ کو چننا ہوتا ہے ۔۔۔ تم اس مقام پر لڑکھڑانا مت۔۔۔ شیطان کے آگے ڈٹ جانا ۔۔ اللہ کی رسی کو تھام لینا ۔۔۔ وہ تمہیں گرنے نہیں دے گا۔۔ وہ تمہیں اتنا نوازے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گی ۔۔ ایک بار اللہ کے راستے کو چن کر تو دیکھو۔۔ اس محبت کی لذت تمہیں دنیا کی ہر لذت سے ناآشنا کر دے گی ۔۔۔ اللہ تمہیں بار بار ٹوٹنے بھی دے گا تاکہ تم فولاد بن جاؤ۔۔۔۔ تم عام نہیں ہو ۔۔۔ تم بہت خاص ہو۔۔۔۔ اللہ نے تمہیں چن لیا ہے تبھی تم یہ تحریر پڑھ رہی ہو ۔۔۔ جنت کی طرف اس سفر پر بڑھتی جانا ۔۔۔ ہر مشکل کو آزمائش سمجھ کر مسکرا کر گزار دینا ۔۔۔۔ اللہ نے تمہارے لیے بہت خاص انعام رکھا ہے ۔۔۔۔ اے میری پیاری ساتھی ! اس راستے کو ایک دوسرے کےلیے آسان کر دیتے ہیں ۔۔۔ آؤ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیتے ہیں ۔۔۔ میری ہر اجنبی ساتھی! اللہ ﷻ اور رسول ﷺ کی خاطر میں تم سے بےانتہا محبت ...

ہمارے معاشرے میں بچے کا نام

Image
  ہمارے معاشرے میں بچے کا نام رکھنے پر کبھی پھڈے تو کبھی ریس لگی ہوتی ہے۔ پھر جو جیت جائے اسکی منشا کا نام رکھا جاتا ہے پھر کئ سال بیت جانے کے بعد ایک عدد بیگم آکر وہ نام ہی چینج کر دیتی ہیں۔ اور وہ نام ہوتا ہے "سنیں"۔ اس نام میں احکام محذوف ہوتے ہیں سنیں کہتے ہی وہ سسٹم آن ہونا ہوتا ہے کہ سن لیا ہے تو اب عمل بھی فرمائیے ۔ اور اگر کہا جاتا ہے منے کے ابا تو یہ ان کہا پیغام ہوتا ہے کہ منے کو سنبھالنا آپکی بھی ذمہ داری ہے۔ اور اگر نند/دیور جیٹھ سے بات کرتے وقت کہا جائے آپکے بھائ، تو اس میں پیغام چھپا ہوتا ہے کہ رشتے میں تو اب بھی آپکے بھائ ہی ہیں، لیکن تمام حقوق بحق سرکار ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اب یہ مطلب ہرگز نہیں لینا کہ جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے یہ بس ایسے ہی روشنی ڈالی ہے۔ فرح رضوان۔

تبدیلی کروڑوں نوکریاں لاکھوں گھر سینکھڑوں دیم تبدیلی

Image
 ایک ہوتی ہے مدینے کی ریاست کی 'ٹرک کی بتی' اور ایک ہوتے ہیں خوفناک دین دشمن عزائم و اقدامات ایک ہوتی ہے شاندار تقریر  مگر ایک ہوتا ہے وہیں کا وہیں کھڑا مسئلہ کشمیر  ایک ہوتا ہے  Absolutely Not مگر ایک ہوتی ہے IMF کی کھلم کھلا غلامی  ایک ہوتی ہے کروڑ نوکریوں کی آفر  مگر ایک ہوتی ہے بڑھتی چڑھتی بے روزگاری ایک ہوتی ہے کرپشن کے خاتمے کی بڑھک اور ایک ہوتی ہے ”چالیس چوروں کی سرپرستی“  ایک ہوتی ہے صداقت اور امانت  مگر ایک ہوتی ہے خیانت اور کذب  ایک ہوتا ہے غربت کا خاتمہ  مگر ایک ہوتا ہے ”غریب کا خاتمہ“ ایک ہوتے ہیں پاکستان کے مسائل  اور ایک ہوتے ہیں اوورسیز انصافیوں کے بھاشن  قصہ مختصر یہ کہ ایک ہوتے ہیں دعوے ہی دعوے  اور ایک ہوتی ہے بدنیت، وژن سے عاری نااہل ترین، مگر اکھڑ مزاج اور متکبر لیڈرشپ جس کے حصے کے بے وقوف ابھی باقی ہیں              ___________________________ سمجھے ؟ نہیں سمجھے؟ اصل میں اوپر لکھا ہوا سب کچھ ہمیں نظر نہیں آتا(ہزار کوشش کے باوجود ۔ کئی سابقہ مریدانِ کپتان ہی اب تو کوشش ...

Tanzeem Asatiza Pakistan

Image